Navigation Menu

بنگلہ دیش کی عاقب کو باؤلنگ کوچ کی پیشکش


ڈھاکا: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی پیش کش کردی ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحس نے عاقب جاوید سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ' ہم عاقب جاوید سے رابطے میں ہیں اور بورڈ کے سربراہ ناظم الدین چوہدری نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ ایک دن بعد وہ حتمی جواب دیں گے کہ وہ دستیاب ہوں گے یا نہیں'۔
عاقب جاوید اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کرچکے ہیں جہاں ان کی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم ایشیا کپ کے بعد انہوں نے اپنے عہدے دے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: عاقب جاوید یو اے ای کی کوچنگ سے مستعفی
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے ساتھ معاہدے کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔
عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
سابق فاسٹ باؤلر کی کوچنگ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 2004 میں عالمی چمپین بن گئی تھی جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ وقار یونس کے استعفیٰ کے بعد وہ ہیڈ کوچ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے عاقب جاوید سے رابطہ
پاکستان کی جانب سے 163 ون ڈے میچوں میں 182 وکٹیں حاصل کرنے والے عاقب جاوید قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔
نظم الحسن کا کہنا تھا کہ 'عاقب کے انکار کی صورت میں ہم متبادل کا بھی سوچ رہے ہیں'۔
بی سی بی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے عاقب جاوید سمیت دیگر تین سابق کھلاڑیوں سے بھی رابطوں میں ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS