Navigation Menu

’اب جمہوری نظام بحرانوں سے نمٹ سکتا ہے‘


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی اور استحکام جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں، جبکہ اب ہمارے جمہوری نظام میں اتنی مضبوطی پیدا ہوگئی ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹ سکے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پائیدار ترقی اور استحکام جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں، ملک کے نرم و گرم حالات میں جمہوری سفر کامیابی سے جاری ہے، اور اب ہمارے جمہوری نظام میں اتنی مضبوطی پیدا ہوگئی ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹ سکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے ترقی کا سفر کامیابی سے جاری رکھا، ملک میں ٹیکس وصولیوں کے نظام میں بہتری آئی، بجٹ خسارے میں کمی آئی اور افراط زر کی شرح بھی کم ہوئی، جبکہ زرمبادلہ اور قومی پیداوار کی شرح نمو بڑھ رہی ہے۔
ممنون حسین نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف جمہوری استحکام پر یقین رکھتے ہیں، حکومتیں اس طرح پالیسیاں ترتیب دیں کہ ملک میں استحکام ہو، کمزور اور غریب طبقات کی بہبود کے لیے اقدامات جاری رہنے چاہئیں، جبکہ ضد اور ذاتی اختلافات کو قومی مفادات میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے مثبت نتائج کو برقرار رکھنے پر بھی توجہ دینا ہوگی، آپریشن ضرب عضب کے اہداف جلد حاصل ہونے کی امید ہے، بلوچستان اور کراچی میں امن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، بلوچستان اور کراچی میں امن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS