Navigation Menu

Amla leads South Africa to 8-wicket win over Sri Lanka


NEW DELHI: Opener Hashim Amla struck an unbeaten 56 for South Africa in its eight-wicket win over Sri Lanka in the last World Twenty20 Group 1 game on Monday.
Amla hit five fours and one six off 52 balls as South Africa scored 122-2 in 17.4 overs after winning the toss and dismissing Sri Lanka for 120 in 19.3 overs.
Amla added 60 for the second wicket with captain Faf du Plessis (31) to help South Africa control the chase from early on.
South Africa finished third in the group behind first-place West Indies and England, which were already through to the semifinals.
Defending champion Sri Lanka finished the tournament with a solitary win over Afghanistan.
South Africa had little problem in chasing the moderate total as Amla struck a fifth half-century and called the shots in the company of his captain.
Du Plessis scored three fours in his 36 balls but was trapped leg before wicket by pace bowler Suranga Lakmal when he was batting fluently.
In a game lacking lots of big shots, the crowd of more than 10,000 saw A.B. de Villiers strike two sixes, including the winning smash over mid-wicket off Lakmal's full toss.
“It's always tough when you are playing South Africa,” said Sri Lanka's stand-in skipper Dinesh Chandimal. “Batting has let us down in this tournament.”
Earlier, Kyle Abbott, Farhaan Behardien and Aaron Phangiso grabbed two wickets to restrict Sri Lanka.
Left-arm spinner Phangiso produced a twin-strike in the fifth over after which Sri Lanka failed to get partnerships going.
Opener Tillkaratne Dilshan, who had smashed an unbeaten 83 in Sri Lanka's win against Afghanistan, scored 36 off 40 with four fours and one six.
He added 45 runs for the first wicket with Chandimal, who led the side after Angelo Mathews pulled out due to a hamstring injury suffered during his fighting knock of 73 not out against England.
Chandimal was bowled with a straighter delivery from Phangiso for 21 and left-hander Lahiru Thirimanne was bowled first ball with one that came in sharply.
Behardien then dismissed Shehan Jayasuriya (1) and Dilshan, while Abbott came on to take two late wickets and ensure there was no fightback from the tail-enders.
“It was a great pitch, the ball was stopping and turning,” said man-of-the-match Phangiso. “It's been a bit tough. We prepared well coming from home and I think we just needed luck on our side.”

جنوبی افریقہ کا ادھورا سفر جیت کے ساتھ ختم


دہلی: جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹی ٹوئٹی کے سپر 10 مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا سفر مکمل کرلیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت نہ ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو پانچ اوورز میں 45 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم جنوبی افریقہ کے اسپنرز نے اس فیصلے کی لاج رکھی اور سری لنکا کو چھوٹے مجموعے تک محدود رکھا۔
جنوبی افریقہ کے اسپنر ایرون فنگیسو نے 45 کے اسکور پر دنیش چندیمل کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی اور اس کے بعد میچ کا نقشہ یکسر بدل گیا۔
فنگیسو نے اگلی ہی گیند پر لہیرو تھری مانے کو خوبصور گیند پر باؤلڈ کر کے اپنی ٹیم کو لگاتار دوسری کامیابی دلائی۔
ملندا سری وردانا اور تلکارتنے دلشان نے اسکور کو 75 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر سری وردانا وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو گئے۔
اسکور میں تین رنز کے اضافے کے بعد شیہان جے سوریا کی اننگز اختتام پذیر ہوئی جبکہ 85 کے مجموعے پر دلشان 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو آدھی سری لنکن ٹیم ڈریسنگ روم میں موجود تھی۔
اختتامی اوورز میں ٹیل اینڈرز نے چند ہاتھ دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 120 رنز پر جواب دے گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ، ایرون فنگیسو اور فرحان بیہارڈین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہاشم آملانے کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ مل کر ہدف حاصل کرنے کی بنیاد رکھی لیکن ڈی کوک زیادہ دیر ان کا ساتھ نہ دے سکے اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان فیف ڈوپلیسی نے دوسری وکٹ میں آملہ کا بھر پور ساتھ دیا، دونوں کی رفاقت میں 60 رنز بنے تھے کہ ڈوپلیسی 31 رنز بنا کر لکمل کا شکار بنے۔
ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ولیئرز نے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، اس دوران ہاشم آملہ نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
آملہ 56 اور ڈی ولیئرز 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقہ نے 121 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فنگیسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سری لنکا اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو انگلینڈ اور ایونٹ میں اب تک باقابل شکست نیوزی لینڈ کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ دہلی میں ہوگا۔
دوسرا سیمی فائنل میزبان ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا جو 31 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سانحہ لاہور پر ستارے بھی افسردہ


لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سانحہ لاہور پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔
گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اس سانحے پر پاکستان اور ہندوستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثرین کے لیے دعائیں کیں جبکہ کچھ نے غم و غصہ کا بھی اظہار کیا۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اس سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا ’یہ ایک پارک تھا، بچے جھولے جھول رہے تھے، آخر کوئی اتنا ظلم کیسے کر سکتا ہے؟‘

گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟


ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔
خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔
مگر کیا آپ گوگل سرچ کے بارے میں یہ حیران کن حقائق جانتے ہیں؟
  1. 1998 میں گوگل کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا اور اس زمانے میں روزانہ پانچ لاکھ ویب سرچز ہوتی تھیں اور اب صرف ہر سیکنڈ میں 23 لاکھ بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے۔
  2. کیا آپ یقین کریں گے کہ ہر ماہ گوگل پر 100,000,000,000 سرچز ہوتی ہیں؟
  3. ہر سرچ کے لیے گوگل 200 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر ایک سیکنڈ کے 8 ویں حصے کے اندر بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔
  4. گوگل سروسز پر لوگوں کا انحصار اتنا زیادہ ہے کہ 2013 میں گوگل ویب سائٹ ڈاﺅن ہونے پر عالمی سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک میں 40 فیصد تک کمی آگئی تھی۔
  5. گوگل کے سرچ انڈیکس میں 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے اور اتنے ڈیٹا کو اگر ہم نے محفوظ کرنا ہو تو اس کے لیے ایک لاکھ 1 ٹیرابائٹس پرسنل ڈرائیوز کی ضرورت پڑے گی۔
  6. اگرچہ انٹرنیٹ کے 69 فیصد صارفین گوگل کروم براﺅزور استعمال کرتے ہیں اور انہیں گوگل ڈاٹ کام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی مگر اس کمپنی نے اس سے ملتے جلتے تمام تمام جیسے Gooogle.com، Gogle.com اور دیگر ڈومینز کو خرید رکھا ہے، اور ہاں گوگل 466453.com کا بھی مالک ہے۔
  7. اکتوبر 2015 سے گوگل پر ہونے والی سرچز کا پچاس فیصد سے زائد حصہ موبائل فونز سے ہورہا ہے۔
  8. اگر آپ اپنی گوگل آرکائیو کا جائزہ لینا چاہیں تو Google.com/history پر جانا پڑتا ہے جہاں آپ کے اکاﺅنٹ سے جڑی ہر سرچ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
  9. ویسے تو گوگل متعدد پراجیکٹس پر کام کرتا رہتاہ ے مگر گزشتہ سال اس کی 90 فیصد آمدنی اشتہارات سے ہی ہوئی۔

گنج پن کا باعث بن جانے والا ہیئر اسٹائل


Traction alopecia بالوں کے ایسے گنج پن کو کہا جاتا ہے جس میں جڑوں کو کئی گھنٹوں یا دنوں تک ایک ہی انداز سے نرمی سے کھینچا جاتا ہے۔
بال کو پکڑ کر کھینچنا تکلیف دہ ہوتا ہے مگر تسلسل سے نرمی سے انہیں کھینچنا اس وقت تک نقصان دہ نہیں لگتا جب تک گنج پن نمایاں نہیں ہونے لگتا۔
میلبورن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ٹائٹ پونی ٹیل کے نتیجے میں بھی اس گنج پن کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر مردوں میں جو بالوں کو سختی سے باندھ کر رکھتے ہیں جس سے ان کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں۔
اگر تو آپ کے بال گھنگریالے ہیں تو بالوں کا یہ انداز تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ سیدھے بالوں کے مقابلے میں زیادہ کمزور اور جلد ٹوٹتے ہیں اور انہیں سختی سے باندھنے سے جلد کی سطح کے نیچے follicle پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو گنج پن کا نتیجہ بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جب بالوں کو پونی ٹیل کی شکل مین باندھا جاتا ہے تو سر کی سطح پر دباﺅ بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کو گرنے کا عمل تیز رفتار ہوجاتا ہے۔
سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بال ٹوٹنے کی جگہ نئے بال نہیں آتے اور سر پر گنج پن بتدریج ظاہر ہونے لگتا ہے۔
بالوں پر طویل وقت تک دباﺅ بالوں کے غدود میں سوجن کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں پہلے زخم بنتے ہیں اور پھر بالوں سے مستقل محرومی کا سامنا ہوتا ہے۔
پونی ٹیل ہو یا کسی اور شکل میں بالوں کو سختی سے باندھنا اس کے اثرات مختلف انداز سے گنج پن کی شکل میں ہی سامنے آتے ہیں۔
ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ طاقت سے بالوں میں کنگھا کرنا یا زور زور سے مالش کرنا بھی بالوں سے محرومی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔
اگر تو بالوں پر ظلم کے نتیجے میں گنج پن کے آثار نمایاں ہوجائیں تو عام طور پر اس کا علاج آسان نہیں ہوتا اور کسی طبی ماہر سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
تاہم ابتدائی سطح پر آپ کے بالوں کے انداز میں تبدیلی بھی اس کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی گرفتاری کا فیصلہ


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے بعد حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل تمام مشتبہ افراد اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے پنجاب میں چار سے پانچ خودکش بمباروں کی موجودگی کے حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسی کے الرٹ کو نظر انداز کرنے پر صوبائی سیکیورٹی حکام کی سرزنش کی۔
انہوں نے اسلام آباد میں امن تباہ کرنے والوں سے نرمی برتنے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں موجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : 'حکومت کی نرمی کو ریاستی کمزوری نہ سمجھا جائے'
اجلاس میں شریک ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی کا انتظار نہیں کیا جانا چاہیے، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کے فرار ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے اپنے طور پر کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ فورتھ شیڈول میں اُن افراد کے نام شامل ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، یا اُن پر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن شروع
ان مشتبہ افراد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور اُن مذہبی تنظیموں کے کارکن بھی شامل ہیں، جو کالعدم تو نہیں ہیں لیکن اُن کا کسی نہ کسی طور پر عسکریت پسندی سے تعلق ہے۔
حکام کے مطابق فورتھ شیڈول کی فہرست میں اس وقت کم از کم 2 ہزار افراد کے نام شامل ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اعظم سلطان پر بھی اس وقت سخت برہمی کا اظہار کیا جب انٹیلی جنس بیورو کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایجنسی نے لاہور واقعے سے کئی دن قبل دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں : لاہور پارک دھماکے میں ہلاکتیں 72 ہو گئیں
اعظم سلطان نے دعویٰ کیا کہ اُن کے محکمے نے دہشت گردی کا الرٹ ملنے کے بعد سرکلر جاری کردیا تھا، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نظر انداز کیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی ماہ قبل ایک آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد کی بیوی بظاہر کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہی ہے، جبکہ مشتبہ خودکش بمبار اسی کالعدم تنظیم کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا۔
وزیراعظم نے بغیر کسی رکاوٹ شرپسندوں کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے معاملے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کے باہر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا
انہیں بتایا گیا کہ ممتاز قادری کے چہلم کے منتظمین نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی حدود پار نہیں کریں گے، اس لیے پنجاب پولیس مظاہرین کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھی۔

Popular Posts

Follow @ FOASNEWS