Anushka Sharma, Magazine Scans Bollywood actress Anushka Sharma is the new cover girl of Vogue Magazine May 2016. She looks stunning as ever. Styled by Anaita Shroff Adajania, dressed in a hot black floral ensemble and braided hair, Anushka looks like a sexy goddess on the cover. Her hair and makeup have been done by Gabriel Georgiou and Rosario Belmonte.
Anushka Sharma Looks Gorgeous in Vogue Magazine May 2016
Anushka Sharma, Magazine Scans Bollywood actress Anushka Sharma is the new cover girl of Vogue Magazine May 2016. She looks stunning as ever. Styled by Anaita Shroff Adajania, dressed in a hot black floral ensemble and braided hair, Anushka looks like a sexy goddess on the cover. Her hair and makeup have been done by Gabriel Georgiou and Rosario Belmonte.
‘شمسی بچوں’کے 232 میڈیکل ٹیسٹ تجویز
اسلام آباد: بلوچستان کے ‘شمسی بچوں’ کا 19 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ نے طبی معائنہ کرنے کے بعد 232 میڈیکل ٹیسٹ اور ڈی این اے معائنہ کرنے کی تجاویز دی ہیں۔

ابھی 2 بچوں کا معائنہ کیا گیا ہے — فوٹو : اسکرین شاٹ
میڈیکل بورڈ کو توقع ہے کہ ان ٹیسٹوں کے بعد ایک بلکل نئے مرض کے سامنے آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے بھائی بہنوں کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ بچے صبح اٹھتے ہیں تو مکمل طور پر چاک وچوبند اور توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں جبکہ دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ ان کی توانائی کم ہوتی چلی جاتی ہے، شام میں سورج غروب ہوتے ہی یہ بلکل لاغر ہو جاتے ہیں، اسی وجہ سے گائوں کے مقامی افراد ان کو ‘شمسی بچے’ کہتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم — فوٹو : اسکرین شاٹ
لاہور میں بچوں کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈان کو بتایا کہ اس کیس پر تمام 19 ڈاکٹر حیران تھے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ان تمام ڈاکٹر کو کبھی ایسے کیس کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ امریکا اور برطانیہ سے ڈی این اے کا جائزہ ٹیسٹ کروایا جائے گا تا کہ اس حوالے سے دوسری رائے بھی سامنے آ سکے اور بیماری کے نام کی تصدیق ہو جائے۔

بچوں کے ڈی این اے کا جائزہ امریکا اور برطانیہ سے کروایا جائے گا — فوٹو : اسکرین شاٹ
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایک ٹیم بلوچستان جائے گی جو ان بچوں کے اہلخانہ کے خون کے نمونے حاصل کرے گی، جبکہ ان کے تیسرے بھائی الیاس کے خون کے نمونے بھی لیے جائیں گے جو اس وقت گائوں میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم وہاں کے ماحولیات کے حوالے سے مختلف نمونے جمع کرے گی جس میں مٹی، ہوا اور پانی شامل ہیں، کیونکہ اس سے تصدیق ہو سکے گی کہ وہاں کے ماحول میں تو کوئی ایسی چیز نہیں جس کے منفی اثرات پڑ رہے ہوں، یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ اس طرح کی کوئی چیز موجود ہوئی تو یہ مرض تیزی سے بھی پھیل سکتا ہے۔
کلیم اللہ کا امریکی لیگ میں پہلا گول
پاکستان کے اسٹار فٹبالر اور اٹیکر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ(یو ایس ایل) میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا لیکن یہ گول ان کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔
چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا اور امریکی ٹیم میں زیادہ تر میدان میں نہیں اتارا گیا۔
گزشتہ تین میچوں سے گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں سیمی اوچوا کے پاس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔
تاہم کلیم کی یہ کوشش بھی ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی اور سین انٹونیو فٹبال کلب نے میچ میں مزید دو گول اسکور کر کے 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان کے سابق کپتان نے یو ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں کیلی فورنیا کے کلب ساکرامنٹو ریپبلک کی نمائندگی کی تھی تاہم کوچ کی تبدیلی سمیت مختلف عوامل کے سبب وہ صرف ساکرامنٹو کی سات میچوں میں نمائندگی کر سکے۔
رف نیکس کے معاہدے کے بعد کلیم اللہ نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تلسا رف یکس کے جانب سے یہ موقع فراہم کیے جانے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ ایک بہترین ٹیم ہے اور بہت اچھی فٹبال کھیلتے ہیں۔
'میاں صاحب کرپشن ثابت ہوئی تو آپ گھر نہیں جیل جائیں گے'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر پاناما لیکس کے معاملے پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ گھر نہیں جیل جائیں گے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے، وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا۔
'حکومت غلط کرے، عوام کا پیسہ ضائع کرے تو اپوزیشن پوچھتی ہے۔ جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن ہوتی ہے '

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان—اے ایف پی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر پیسہ بنانا سب سے آسان کام ہے، نواز شریف کاروبار کرنے کے لیے حکومت میں آئے۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم پر چار سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، انہیں خود کو بے قصور ثابت کرنا پڑے گا۔

جلسے میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی—اے ایف پی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس کے ماتحت پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن قائم کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک آواز میں کمیشن کا مطالبہ کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 'ہمیں 200 نہیں، صرف وزیراعظم کا احتساب چاہیے، وہ حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔'
'آپ کی جتنی مرضی تحریک انصاف کے لوگوں کا احتساب کریں لیکن سب سے پہلے احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہوگا۔'
اس موقع پر انہوں نے آئندہ اتوار فیصل آباد میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔
جلسے میں پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر تھا اور بڑی تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان مکمل تیاری کے ساتھ جلسے میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کاسندھ میں انسدادکرپشن تحریک کااعلان
لاہور کے علاقے مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ جلسے کے پنڈال میں پہنچے تو کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر مختلف شہروں سے کارکنان قافلوں کی شکل میں پہنچے ہیں جبکہ جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ اتوار بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تھا جس کے دوران عمران خان نے صوبہ سندھ میں انسداد کرپشن تحریک کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی—اے ایف پی۔
مزید پڑھیں: پاناما لیکس: نیب سے تحقیقات کا مطالبہ
پاناما لیکس
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔
ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

۔—اے ایف پی۔
یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف
پاناما پیپرز کی جانب سے International Consortium of Investigative Journalists کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر بھی موجود ہے۔
ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق، وزیراعظم کے بچوں مریم، حسن اور حسین ’کئی کمپنیوں کے مالکان یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے‘۔
موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے۔
شکیل آفریدی کی رہائی:پاکستانی امداد میں کمی کی تیاری
واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کی امداد روکے جانے کے بعد، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے پاکستان کی امداد میں مزید کمی پر غور شروع کردیا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے، پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے دی جانے والی 43 کروڑ ڈالر کی امداد بھی روک لی تھی۔
کانگریس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کے ایک گروپ نے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے پاکستان کی امداد روکے جانے کے حوالے سے نئے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل فائرنگ سے ہلاک
شکیل آفریدی کو، جسے اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکا کی معاونت پر پاکستانی عدالت نے 23 سال قید کی سزا سنائی تھی، امریکا میں ہیرو قرار دیا جاتا ہے۔
شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا کئی بار پاکستان سے ناراضگی کا اظہار کرچکا ہے۔
جنوری 2014 میں امریکی صدر براک اوباما نے ایک بِل پر دستخط کیے تھے، جس میں شکیل آفریدی کی سزا کے باعث، پاکستان کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد روکے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔
اسی سال مئی میں امریکی ایوان نمائندگان نے، شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی فوجی امداد روکے جانے کے حوالے سے ایک بِل کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تینتیس سال قید کی سزا
اس کے بعد سے کانگریس میں جب بھی پاکستان کے لیے بجٹ تجاویز پر بحث ہوتی ہے، تو امریکی قانون ساز یہ معاملہ ضرور اٹھاتے ہیں، جبکہ کانگریس کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی اس امداد کی اب تک منظوری نہیں دی گئی ہے۔
تاہم کانگریس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ رواں سال امریکی قانون ساز شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے، پاکستانی امداد میں مزید کمی چاہتے ہیں، جبکہ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کے حالیہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی انتظامیہ قانون سازوں کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ 2011 میں عالمی دہشت گردی تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد میں مسلسل کمی آئی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Ad Home